ڈاکٹر ماریہ ذولفقار کی دردمندانہ اپیل

ڈاکٹر ماریہ ذولفقار کی دردمندانہ اپیل

فوٹو: ہم نیوز


کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے ہم نیٹ ورک کی جانب سے شروع کی گئی مہم ’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

پاکستانی میڈیا اور شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات اس مہم میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ پاکستان کی معروف اینکر ڈاکٹر ماریہ ذولفقار بھی’آؤ آگے بڑھیں ہم درد بنیں‘ مہم میں شامل ہوگئی ہیں۔

ڈاکٹر ماریہ ذولفقار نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئیے ہم مل کر اپنے پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں کیوں کہ اس مشکل وقت میں آپ کی مدد سے ان کی مشکلات آسان ہو سکتی ہیں جو روزانہ دیہاڑی کر کے اپنا چولہا جلاتے ہیں۔

کورونا نے روز کمانے والوں لاکھوں گھروں کا چولہا ٹھنڈا کر دیا ہے، آپ بھی ہم درد کے ذریعے ہم ان پریشان گھر والوں کی مدد کرسکتے ہیں، تو آئیے ہم بھی آگے بڑھیں اور ’’ہم درد‘‘ بنیں۔

آپ بھی اس مہم کا حصہ بننے کیلئے ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر پر اپنی امدادی رقم جمع کرا سکتے ہیں۔

اس مہم کا مقصد فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا انتظام کرنا، کورونا وائرس کے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مندوں تک پہنچانا ہے۔


متعلقہ خبریں