سینیٹ سیکریٹریٹ پانچ اپریل تک بند


اسلام آباد: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ سیکریٹریٹ 5 اپریل تک بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ نے صدر پیپس کی حیثیت سے پیپس کے دفاتر بھی پانچ اپریل تک بند کر دیے۔

مزید پڑھیں: ٹرین سروس 31 مارچ تک معطل کرنے کا فیصلہ

صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ دفاتر بند کرنے کا مقصد نقل و حرکت کو محدود کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور قوم ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بروقت تمام حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں