نعمان اعجاز بھی ’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا حصہ

نعمان اعجاز بھی ’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا حصہ

پاکستان کی شوبزانڈسٹری کے نمایاں اداکار نعمان اعجاز بھی ہم نیٹ ورک کی مہم’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وقت مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کیلئے نہایت مشکل ہے اور ہم سب نے مل اس طبقے کی مدد کرنی ہے۔

نعمان اعجاز نے صاحب استطاعت لوگوں سے اپیل کی وہ بھی اس مہم میں شامل ہو کر مشکل گھڑی میں درمندوں کے ہم درد بنیں۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس سے زندگی کا پہیہ جام ہونے کے سبب دہاڑی داروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور ان  کیلئے روزگار کمانا مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان میں لاکھوں لوگ اس وقت بے روزگار ہیں اور ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں۔

سی ای او ہم نیوز درید قریشی نے’ہم درد‘ کمپین چلانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت ہم نیٹ ورک کی جانب سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھر راشن پہنچایا جائے گا۔

’ہم درد‘ کاکام فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا انتظام کرنا، کورونا وائرس کے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مندوں تک پہنچانا ہے۔

آپ بھی اس مہم کا حصہ بننے کیلئے ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر پر اپنی امدادی رقم جمع کرا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں