کورونا وائرس، علمائے کرام کو کردار ادا کرنا ہو گا، صدر مملکت

فائل فوٹو


اسلام آباد: صدر مملکت نے کہا ہے کہ علمائے کرام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر مذہبی امور اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نور الحق قادری نے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ علمائے کرام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا اور اس بحران سے نمٹنے کا واحد حل احتیاط برتنا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہر شہری کے سماجی فاصلہ اور صفائی رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب ترجمان سپریم کورٹ پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق لوگوں کے حقوق کا تحفظ عدالت عظمی کی آئینی ذمہ داری ہے اور کورونا وائرس کے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔

عدالتی ترجمان نے کہا کہ غیر ضروری اسٹاف، 25  سال سے زائد عمر افسران و ملازمین اور خواتین کو گھر سے کام کی اجازت دی گئی ہے جبکہ سپریم کورٹ کے داخلی گیٹ پر اسکریننگ کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کے پی حکومت کا 28 مارچ تک عام تعطیل کا اعلان

ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ میں لوگوں کو ہاتھ دھونے کے لیے سینیٹائزر لگائے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے بینچز مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں