ہماری مدد دیہاڑی دار لوگوں کا حوصلہ بڑھائے گی، اویس منگل والا

ملک اور قوم پر اس کڑے وقت میں جب معاشی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر رہ گئی ہیں، ہم نیٹ ورک نےغریب اور نادار طبقے کا سہارہ بننے کیلئے’ہم درد‘ پروگرام کا آغاز کیا

فوٹو: ہم نیوز


ہم نیوز مارننگ شو’صبح سے آگے‘ کے میزبان اویس منگل والا بھی غریبوں کی مدد کیلئے چلائی گئی ہم نیٹ ورک کی مہم’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ میں شامل ہوگئے ہیں۔

اویس منگل والا نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مشکل میں دیہاڑی دار لوگوں کی مدد کرنے کیلئے وہ بھی’ہم درد بنیں‘ مہم کا حصہ ہیں۔

میزبان اویس منگل والا نے کہا کہ صاحب استطاعت لوگوں کی جانب سے کی گئی مدد ان لوگوں کا حوصلہ بڑھائے گی جو روز اپنے گھروں سے مزدوری کیلئے نکلتے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ ’آگے بڑھیں اورہم درد بنیں‘۔

کورونا وائرس کے کاری وار متوسط اور غریب طبقے پر بھاری پڑنے لگے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹس، بازار اور ہوٹل بند ہونے سے ڈیلی ویجرز کے لیے روزی روٹی کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

ملک اور قوم پر اس کڑے وقت میں جب معاشی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر رہ گئی ہیں، ہم نیٹ ورک نےغریب اور نادار طبقے کا سہارہ بننے کیلئے’ہم درد‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

پاکستان کی فلم، ڈرامہ اور میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات جوق در جوق اس مہم میں شامل ہو رہی ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے آپ بھی’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر میں اپنی رقم جمع کروا سکتے ہیں۔

’ہم درد‘کا مقصد فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا انتظام کرنا، کورونا وائرس کے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مندوں تک پہنچانا ہے۔


متعلقہ خبریں