مستحق کو تین ماہ کا راشن اور پانچ ہزار نقد دیئے جائیں، بشریٰ انصاری




پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری بھی’آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ مہم میں شامل ہوگئی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کسی بھی غریب فیملی کیلئے کم سے کم پانچ ہزار کا فنڈ اور تین ماہ کا راشن مقرر کیا جائے۔

انہوں نے پیغام دیا کہ ہمیں اپنا اور اپنے ارد گرد لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ بشریٰ انصاری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ’آگے بڑھیں اور ہمدرد بنیں‘۔

کورونا وائرس سے زندگی کا پہیہ جام ہونے کے سبب دہاڑی داروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور ان  کیلئے روزگار کمانا مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان میں لاکھوں لوگ اس وقت بے روزگار ہیں اور ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں۔

سی ای او ہم نیوز درید قریشی نے’ہم درد‘ کمپین چلانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت ہم نیٹ ورک کی جانب سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھر راشن پہنچایا جائے گا۔

’ہم درد‘ کاکام فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا انتظام کرنا، کورونا وائرس کے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مندوں تک پہنچانا ہے۔

آپ بھی اس مہم کا حصہ بننے کیلئے ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر پر اپنی امدادی رقم جمع کرا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں