پنجاب میں کورونا سے پہلی ہلاکت

فائل فوٹو


لاہور: صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ 57 سالہ افراسیاب نامی شخص میو اسپتال میں زیر علاج تھا۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے لیے مشکل ترین وقت ہے اور ہم اپنے گھروں میں رہ کر ہی اس وبا سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

پنجاب کے علاوہ وائرس کے باعث خیبر پختونخوا میں تین جبکہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک مریض ہلاک ہوچکا ہے، ملک بھر میں چھ مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض 195 ممالک تک پھیل گیا جس نے متاثر ہونے والے 16 ہزارسے زائد افراد کی جان لے لی ہے۔

مزید پڑھیں: جرمن چانسلر انجیلا مارکل کا کوروناٹیسٹ منفی آگیا

اعداد و شمار کے مطابق اب تک میں کورونا وائرس سے تقریباً چار لاکھ  افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ورلڈ و میٹر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسے شکست سے دوچار کرنے والے افراد کی تعداد بھی ایک لاکھ 2 ہزار 429 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کا آغاز چین سے ہوا تھا تاہم چین اب بڑی حد اس مہلک وائرس پر قابو پا چکا ہے تاہم اب اس موذی مرض سے سب سے زیادہ اٹلی متاثر ہے جہاں اموات کی تعداد 6077 تک پہنچ چکی ہے۔

چین میں 3277، اسپین میں 2311، امریکہ میں 582، ایران میں 1812، جرمنی میں 123 اور فرانس میں 860 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں