ذاتی مفادات، اختلافات کو ایک طرف رکھ کر آگے بڑھیں، شائستہ لودھی


ہم نیٹ ورک کی جانب سے غریب افراد کی مدد کیلئے شروع کی گئی مہم’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ میں ڈاکٹر شائستہ لودھی بھی شامل ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمیں ان لوگوں کیلئے آگے آنا چاہیے ان بہن بھائیوں کیلئے جو روز کمار کر اپنے خاندان کو کھلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتی مفادات، اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ہم سب کو ایک بن کر کام کرنا چاہیے۔

ملک اور قوم پر اس کڑے وقت میں جب معاشی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر رہ گئی ہے ہم نیٹ ورک نےغریب اور نادار طبقے کا سہارہ بننے کیلئے’ہم درد‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

پاکستان کی فلم، ڈرامہ اور میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات جوق در جوق اس مہم میں شامل ہو رہی ہیں۔

سی ای او ہم نیوز درید قریشی نے’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کمپین چلانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت ہم نیٹ ورک کی جانب سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھر راشن پہنچایا جائے گا۔

’ہم درد‘ کاکام فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا انتظام کرنا، لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مند لوگوں تک پہنچانا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے آپ بھی’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر میں اپنی رقم جمع کروا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں