حکومت کا ٹی وی کے ذریعے تعلیم فراہم کرنے کا اعلان

وزارت تعلیم کا لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانیکا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ مخصوص ٹی وی چینلز کے ذریعے تعلیم فراہم کی جائے گی۔

سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن (ایپ) ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ امید ہے آئندہ ماہ سے تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یہ بھی لکھا کہ تعلیم کے حوالے سے ابھی کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ بھی منقطع ہے۔

پنجاب میں کورونا سے پہلی ہلاکت

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 892 ہوگئی ہے جبکہ جان لیوا مرض سے سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

حکومتی ویب سائٹ covid.gov.pk پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 399، پنجاب میں 249، بلوچستان میں 110، گلگت بلستان میں 80، خیبر پختونخوا میں 38، اسلام آباد میں 15 جبکہ آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی

کورونا وائرس سے خیبر پختونخوا میں تین اور سندھ، بلوچستان، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ ملک بھر میں چھ مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض 195 ممالک تک پھیل گیا جس نے متاثر ہونے والے 16 ہزارسے زائد افراد کی جان لے لی ہے۔


متعلقہ خبریں