نیب نے کورونا وائرس سے متعلق حکمت عملی مرتب کر لی

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان ڈی جی نیب نعتینات

اسلام آباد: چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق حکمت عملی مرتب کر لی۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران اراکین نیب ایک دوسرے سے 3 سے 4 فٹ کا فاصلے سے بیٹھے۔

نیب نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق حکمت عملی مرتب کر لی۔ چیئرمین نیب نے 5 اپریل تک ایگزیکٹو بورڈ سمیت دیگر طے شدہ اجلاس منسوخ کر دیئے۔

نیب اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام عدالتوں میں نیب پراسیکیوٹرز کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ  نیب ہیڈکوارٹرز اور تمام علاقائی دفاتر کے اوقات 9 بجے سے 2 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ تمام ڈی جیز اپنے افسران اور اہلکاران کی تعداد میں 50 فیصد کمی کریں گے جبکہ گزشتہ اور رواں ماہ بیرون ملک سفر کرنے والوں کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نیب کی سرکاری ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا جبکہ بائیو میٹرک حاضری پر پابندی ہٹا دی۔ نیب کی خواتین افسران اور اہلکاروں کو 5 اپریل تک گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، علمائے کرام کو کردار ادا کرنا ہو گا، صدر مملکت

چیئرمین نیب نے کہا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے اور کورونا وائرس سے تحفظ صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے۔

چیئرمین نیب نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔


متعلقہ خبریں