میں آپ سب کی مدد کرنے کیلئے تیار ہوں، عدنان صدیقی



پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارعدنان صدیقی نے بھی’آؤ آگے بڑھیں ہم درد بنیں‘ کے پلیٹ فارم سے مزدوروں کی مالی امداد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اچھے وقتوں میں تو ہر کوئی ایک دوسرے کا ساتھ دیتا ہے بات توتب ہے کہ جب آپ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور ہاتھ پکڑیں، میں آپ سب کی مدد کرنے کو تیار ہوں اور میں ان کے ساتھ جو لوگ روز دیہاڑی کماکراپنے خاندان کی پرورش کرتے ہیں۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ میں آپ سب کی مدد کرنے کیلئے تیار ہوں ، ہماری مدد ان کا حوصلہ بڑھائے گی تو آئیں ہم سب مل کر آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں۔

کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے ہم نیٹ ورک کی جانب سے شروع کی گئی مہم ’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

اس وبا نے روز کمانے والوں لاکھوں گھروں کا چولہا ٹھنڈا کردیا ہے، آپ بھی ہم درد کے ذریعے ہم ان پریشان گھر والوں کی مدد کرسکتے ہیں، تو آئیے ہم بھی آگے بڑھیں اور ’’ہم درد‘‘ بنیں۔

آپ بھی اس مہم کا حصہ بننے کیلئے ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر پر اپنی امدادی رقم جمع کرا سکتے ہیں۔

آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا مقصد فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا بندوبست کرنا، لوگوں کو کورونا کے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مند لوگوں تک پہنچانا ہے۔


متعلقہ خبریں