کورونا وائرس: گورنر نیویارک اور مشہور فلمی شخصیات کی لوگوں کو گھر پر رہنے کی تلقین


نیو یارک: کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی امریکی ریاست نیویارک اسٹیٹ کے گورنر اینڈریو کوومو، امریکی اداکار وہدایتکار روبرٹ ڈی نیورو،  اداکار و ہدایتکار  ڈینی ڈی ویٹو اور فلمی شعبے سے تعلق رکھنے والی دیگر مشہور شخصیات نے لوگوں کو گھروں پر تلقین کی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں نیویارک کے گورنر اور مشہور فلمی شخصیات نے نیویارک اسٹیٹ کے باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ گھروں پر رہ کر ہی خود کو اور دوسروں کو کورونا وائرس کی وبا سے بچاسکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے اور اس پر قابو پانے کا واحد حل احتیاط اور گھروں میں خود کو محدود کرنا اور سماجی فاصلہ رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے دنیا میں 15000سے زائد اموات

دوسری جانب نیویارک اسٹیٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار آٹھ سو ستاسی جبکہ ایک سو 53 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ نیویارک اسٹیٹ امریکہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست ہے۔

دوسری جانب نیویارک کے گورنر اینڈریو کوومو نے ریاست میں تمام کاروبار بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ نیویارک گورنر نے تاہم میڈیکل اسٹورز، اشیاء ضروریہ کی دکانیں، صحت کی دیکھ بھال کے ادارے، بینک وغیرہ کھلے رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں