اس وقت مزدوروں کو ہماری ضرورت ہے، اصلاح الدین

اس وقت مزدوروں کو ہماری ضرورت ہے، اصلاح الدین

فائل فوٹو


کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے ہم نیٹ ورک کی جانب سے شروع کی گئی مہم ’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

سابق اولمپئن اصلاح الدین نے مہم میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ان لوگوں کا ساتھ ضرور دیں جو روزانہ  محنت مزدوری کر کے اپنے گھر کا چولہا جلاتے ہیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ اس وقت انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے آئیے ہم سب مل کر ان کی مدد کریں اور ہم درد ثابت ہوں۔

پاکستان میں کورونا کی وبا پھیلنے سے متوسط اورغریب طبقے کا گزر بسر مشکل ہو گیا ہے۔ زندگی کا پہیہ جام ہونے سے دہاڑی داروں کے روزی کمانا محال ہو گیا ہے۔

ملک اور قوم پر اس کڑے وقت میں جب معاشی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر رہ گئی ہیں ہم نیٹ ورک نےغریب اور نادار طبقے کا سہارہ بننے کیلئے’ آؤ آگے بڑھیں ہم درد بنیں‘  کی مہم شروع کی ہے۔

’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا مقصد فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا بندوبست کرنا، لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مند لوگوں تک پہنچانا ہے۔

آپ بھی اس مہم کا حصہ بننے کیلئے ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر پر اپنی امدادی رقم جمع کرا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں