کورونا سے بچاوَ کیلئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے، آصف علی زرداری

Asif Zardari

کراچی: سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ کورونا سے بچاوَ کےلیےحکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف بلاول بھٹو کے بیانیے پر عمل درآمد کیاجائے، ہم سب نے مل اس کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےعوامی تحفظ کےلیے موثر اقدامات اٹھائےہیں ،کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف پولیس اور دیگر اداروں کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔


متعلقہ خبریں