میں بھی’ہم درد‘ کیساتھ ہوں، ریما خان



کورونا نے روز کمانے والوں لاکھوں گھروں کا چولہا ٹھنڈا کر دیا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم نیٹ ورک نے ان کی مدد کرنے فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیٹ ورک کی جانب سے’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے اس اعزم کا اعادہ کیا کہ وہ بھی غریبوں کی مدد کیلئے’آؤ آگے بڑھیں ہم درد بنیں‘ کے سنگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری امداد ان لوگوں کا حوصلہ بڑھائے گی جو روز کما کر اپنے گھر والوں کیلئے کھانے پینے کا انتظام کرتے ہیں۔

اس مہم کے حوالے سے ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا کہ مخیر حضرات کو غریب اور نادار طبقے کے بارے میں سوچناچاہیے۔ انہوں نے اپیل کی کہ مخیرحضرات’ہم درد‘ کا حصہ بنیں۔

کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے آپ بھی’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر میں اپنی رقم جمع کروا سکتے ہیں۔

’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا مقصد فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا بندوبست کرنا، لوگوں کو کورونا وائرس کے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مندوں تک پہنچانا ہے۔


متعلقہ خبریں