کورونا، نیب خواتین افسران اور اہلکاروں کو 5 اپریل تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان ڈی جی نیب نعتینات

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے  نیب کی خواتین افسران اور اہلکار 5 اپریل تک گھر سے کام کریں گی۔

نیب نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق حکمت عملی مرتب کر لی جبکہ چیئرمین نیب نے 5 اپریل تک ایگزیکٹو بورڈ سمیت دیگر طے شدہ اجلاس منسوخ کر دیئے ہیں۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام عدالتوں میں نیب پراسیکیوٹرز کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ نیب ہیڈکوارٹرز اورتمام علاقائی دفاتر کے اوقات 9 بجے سے 2 بجے تک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ  تمام ڈی جیز اپنے افسران اوراہلکاران کی تعداد میں 50 فیصد کمی کریں گے اور گزشتہ اور رواں ماہ بیرون ملک سفر کرنےوالوں کی مکمل ا سکریننگ کی جائے گی۔

کورونا سے بچاؤ کےلیے نیب کی سرکاری ٹرانسپورٹ بند، بائیو میٹرک حاضری پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے، اس سے تحفظ صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب افسران بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔


متعلقہ خبریں