وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں معاشی پیکج منظور

حکومت غریب افراد کو راشن فراہم کرے گی، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں معاشی پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق پیکج میں غریب، دیہاڑی دار طبقے کو ماہانہ پیسے یا راشن دیا جائے گا۔

معاشی پیکج کا اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔

ہم نیوز کے زرائع کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی ثانیہ نشتر کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: وزیراعظم نے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت مشکل وقت میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کے ساتھ کھڑی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں جس کی وجہ سے غریب اور دیہاڑی دار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔


متعلقہ خبریں