مزدور بھائیوں کو ہماری ضرورت ہے، احسن خان


پاکستان کے نامور اداکاراحسن خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ روز کی بنیاد پر کمانے والا طبقہ اور مزدور ہمارے اپنے بھائی اور پاکستانی ہیں اور اس وقت مشکل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے زندگی کا سلسلہ رک رہا ہے اور اس وقت ہمیں دوسروں کی مدد کرنی چاہیے، آئیے آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں۔

کورونا نے روز کمانے والوں لاکھوں گھروں کا چولہا ٹھنڈا کر دیا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم نیٹ ورک نے ان کی مدد کرنے فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیٹ ورک کی جانب سے’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

پاکستان کی فلم، ڈرامہ اور میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات جوق در جوق اس مہم میں شامل ہو رہی ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے آپ بھی’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر میں اپنی رقم جمع کروا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں