وزیراعظم کا مزدور طبقے کے لیے 200 ارب روپے کے معاشی پیکج کا اعلان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مزدور طبقے کے لیے 200 ارب روپے کے معاشی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا ے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کی کمی کر رہے ہیں، جبکہ چھوٹی،بڑی صنعتوں اورزراعت کیلئے100 ارب روپے رکھےہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزدور طبقے کیلئے200 ارب روپے مختص کر رہے ہیں، ہر خاندان کو4 ماہ ماہانہ تین ہزار روپے امداد دی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکو50ارب روپےمزیددےرہے، برآمدکنندگان کےلیےفوری100ارب روپےکےٹیکس ریفنڈجاری کیےجائیں گے، برآمدکنندگان کےقرضوں پرسودملتوی کیاجائےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب سےزیادہ خطرہ کوروناسےنہیں غلط فیصلوں سےہوسکتاہے،تاثردیاجارہاہےکہ لاک ڈاوَن کیاتوپتہ نہیں کیاہوگا،

ملک میں افراتفری پھیلائی جارہی ہے،لاک ڈاوَن کےتحت اسکول اورعوامی مقامات پہلےہی بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں کرفیو کے متحمل نہیں ہو سکتے، بدقسمتی سےماضی میں صرف طاقتور طبقےکے مفادات کے تحت فیصلےہوتے رہے، معاشرے کے مراعات یافتہ طبقے کیلئےنجی اسپتال بن گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب ملک میں 21 کیسز تھےاسی وقت اسکول اور دیگر ادارے بند کردیئے تھے، مکمل لاک ڈاوَن سےکچی آباد یوں، دیہاڑی دار مزدوروں کوکھانا کون فراہم کرے گا؟  کرفیولاک ڈاوَن کا آخری حل ہے۔


متعلقہ خبریں