سندھ میں کورونا کے مزید 13کیسز سامنے آگئے

فائل فوٹو


کراچی:  سندھ میں کوروناوائرس کے 13 مزید کیسز سامنےآگئے، جس کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 407 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ سے جاری بیان کے مطابق کراچی سے کورونا کے 8  اور سکھر سے 5 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسپین، ایک روز میں کورونا کے 6 ہزار سے زائد نئے کیسز

دریں اثناء  سندھ حکومت نے سکھر قرنطینہ سنٹر میں موجود 600 سے زائد زائرین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کئ مطابق زائرین کے ٹیسٹ منفی آنے پر گھر بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زائرین کو آج گھروں کو روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں