حکومت سندھ نے ضلعی انتظامیہ کیلئے341ملین روپے جاری کردیے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع

کراچی: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت سندھ  نے ضلعی انتظامیہ کے لیے 341 ملین روپے جاری کردیے ہیں۔

محکمہ خزانہ سندھ نے ضلعی حکومتوں کو فنڈز باقاعدہ جاری کردیے۔ فنڈز تمام ضلعی انتظامیہ میں تقسیم ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے سات ہلاک، 900 متاثر

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری فنڈز کو ضروری اخراجات اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات پر خرچ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے 407 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 900 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں