کورونا وائرس: پاکستان ریلوے کا آپریشن بند کرنے کا اعلان

پاکستان ریلوے کا عید کے موقع پر5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین آپریشن آج رات 12 بجے سے معطل کرنےکا اعلان کردیا۔

وزارت ریلوے کے مطابق آج رات بارہ بجے کے بعد ملک بھر میں ریلوے آپریشن معطل رہے گی۔ پچیس مارچ سے اکتیس مارچ تک ریلوے آپریشن معطل رہے گا۔

ریلوے سروس کی معطلی کے اعلان کے بعد مسافروں کی ایک بڑی تعداد کینٹ اسٹیشن کراچی پہنچ گئی۔ کینٹ اسٹیشن کے پارکنگ ایریا اور پلیٹ فارم پر ہزاروں افراد جمع ہونا شروع ہوگئے۔

مزید پڑھیں: وزیر ریلوے کا مزید 24 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

ریلوے اسٹیشن پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے قطاروں میں موجود افراد کو فاصلے سے کھڑے ہونے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اس سے قبل پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں چلنے والی 24 ٹرینیں بند کردی تھیں۔


متعلقہ خبریں