کورونا: شہباز شریف کا سندھ میں بروقت اقدامات پر خراج تحسین

کورونا: شہباز شریف کا سندھ میں بروقت اقدامات پر خراج تحسین

کراچی: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر صوبے بھی اب حکومت سندھ کی دیکھا دیکھی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

کورونا: اے پی سی بلانے پر، بلاول سے سیاسی قائدین کا اتفاق

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے یہ بات چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت منعقدہ ویڈیو لنک آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ویڈیو لنک اے پی سی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ڈاکٹر باری نے کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

لندن سے چند دن قبل وطن واپس پہنچنے والے میاں شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرسے بچاؤ کے لیے حکومت سندھ نے بروقت اقدامات اٹھائے۔

اسپین، ایک روز میں کورونا کے 6 ہزار سے زائد نئے کیسز

ویڈیو لنک اے پی سے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے متفقہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ قومی سطح پر مل کر کام کرنا اشد ضروری ہے تاکہ عالمی وبا سے نمٹا جا سکے۔

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے انعقاد کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرنا ہے۔

ویڈیو لنک اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو کورونا وائرس پر تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے انہیں ساتھ  لے کر پالیسی بنانی چاہیے تھی۔

کورونا وائرس: پاکستان ریلوے کا ٹرین آپریشن بند کرنے کا اعلان

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ تفتان واقعہ کو قومی جرم قرار دیتا ہوں۔


متعلقہ خبریں