کورونا وائرس: میرپور آزاد کشمیر میں ڈبل سواری پرپابندی عائد


میرپور: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے میرپور آزاد کشمیر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر میرپور کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی ایک مہینے تک برقرار رکھی جائےگی۔

مزید پڑھیں: حکومت کورونا کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وزیر داخلہ

خیال رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے اور ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں