کورونا وائرس کے خلاف پشاور کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں اسپرے


پشاور: خیبر پختونخوا کی حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔

اس ضمن میں صوبے کے دارالحکومت پشاور میں تحصیل میونسیپل ایڈمنسٹریشن ( ٹی ایم اے) اور ریسکیو 1122 نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سینیٹائزر اسپرے کیا ہے۔

جراثیم کش اسپرے سے پشاور شہر کی گلیاں، سڑکیں، مساجد، بازار اور دفاتر دھوئی گئی ہیں۔

دوسری جانب کے پی میں آج کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 40 کیسز سامنے آگئے ہیں۔ اس طرح صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 78 ہو گئی ہے۔

کورونا: شہباز شریف کا سندھ میں بروقت اقدامات پر خراج تحسین

ہم نیوز نے خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے 37، پشاور سے دو اور جنوبی وزیرستان سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں 538 مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں چند گھنٹے قبل تک کورونا وائرس کیسز کی تعداد 900 ہوچکی تھی جب کہ خطرناک وائرس سے سات افراد اپنی جان کی بازی بھی ہار چکے تھے۔

کورونا، نیب خواتین افسران اور اہلکاروں کو 5 اپریل تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 407، پنجاب میں 249، بلوچستان میں 110، گلگت بلستان میں 80، خیبر پختونخوا میں 38، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے خیبر پختونخوا میں تین ، سندھ، بلوچستان، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چھ افراد ایسے بھی ہیں جنہوں نے خطرناک بیماری کو شکست دے کر صحتیابی کا سرٹیفکٹ حاصل کیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض کورونا 195 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔

کورونا وائرس: پاکستان ریلوے کا آپریشن بند کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیا کے 16 ہزار سے زائد افراد نے داعی اجل کولبیک کہا ہے۔


متعلقہ خبریں