کورونا وائرس: بھارت میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان


نئی دہلی: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آج رات 12 بجے سے 21 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

بھارتی عوام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے لاک ڈاوَن ضروری ہے۔ بھارت میں 21 دن کے لیے مکمل لاک ڈاوَن ہوگا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: 195 ممالک تک پھیل گیا، 17 ہزار سے زائد افراد ہلاک

بھارتی وزیراعظم نے تاہم کہا کہ ضروری خدمات کے ادارے، اشیائے ضروریہ کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز اور دیگر ضروری خدمات جاری اور فعال رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ان کے پاس واسائل نہیں ہیں یا وہ کوشش نہیں کر رہے ہیں بلکہ یہ وائرس ایسا ہے کہ یہ کوششیں ناکافی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد پانچ سو انیس ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں