تمام پاکستانی مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں گے،جنرل باجوہ

تمام پاکستانی مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں گے،جنرل باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل متحرک کیے ہیں۔

’کورونا وائرس کیخلاف چین کے کردار کی تعریف پر عمران خان، جنرل باجوہ کےشکر گزار ہیں‘

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔

مشکل فیصلے کرنے کا وقت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ تمام پاکستانی مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں گے۔

گلگت بلتستان حکومت کی اپیل پر چین کی جانب سے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گلگت بلتستان کی حکومت نے چین کی حکومت سے مدد مانگی تھی۔

کورونا وائرس: ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق چین کے سفارتخانے کی جانب سے دفتر خارجہ کو خط بھیجا گیا ہے کہ 27 مارچ کو خنجراب ٹاپ بارڈر کو کھول دیا جائے۔


متعلقہ خبریں