کورونا: سندھ میں لاک ڈاؤن 12/12 گھنٹوں میں تقسیم

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے


کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبہ سندھ میں نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن 12/12 گھنٹوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

سندھ میں لاک ڈاؤن، محنت کشوں کی مشکلات میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق صبح آٹھ بجے سے لے کر رات آٹھ بجے تک دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جن دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی ان میں پرچون، دودھ، دہی، بیکری اور میڈیکل اسٹورز شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق رات آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک تمام دکانیں بند رکھی جائیں گی۔

حکومت سندھ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق صوبے میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران تمام میڈیکل اسٹورز کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کورونا وائرس، مسلم لیگ ن کا ملک میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں 23 مارچ کی شب 12 بجے سے لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا تھا۔

صوبہ سندھ میں شہری آئندہ 15 دن تک بلا ضرورت گھر سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت عام شہریوں کاعلاج معالجے کی غرض سے نکلنا ممکن ہوگا۔

حکومتی ہدایت کے تحت گھر سے نکلنے والے مریض کے ساتھ ایک تیمار دار کو جانے کی اجازت ہوگی۔ شہریوں کو دوا اور کھانے پینے کی اشیا خریدنے کی بھی آزادی دی گئی ہے۔

کورونا: شہباز شریف کا سندھ میں بروقت اقدامات پر خراج تحسین

ہم نیوزکے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے تحت نماز جنازہ میں صرف انتہائی قریبی رشتہ دار شریک ہوں گے اور نماز جنازہ کی ادئیگی کے لیے متعلقہ ایس ایچ او کا پیشگی اجازت نامہ لینا لازمی ہوگا


متعلقہ خبریں