کورونا، پاکستان میں تمام ڈومیسٹک پروازیں بھی منسوخ

پی آئی اے

اسلام آباد: حکومت پاکستان کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بڑا فیصلہ سامنے آ گیا ہے، بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے بعد تمام علاقائی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

اس ضمن میں سول ایوایشن اتھارٹی نے باقاعدہ ناٹم جاری کردیا ہے جس کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں پر پابندی 26مارچ صبح 6 بجے سے ہوگی۔

نوٹم کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور دو نجی ایئرلائنز کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ بندش کا اطلاق خصوصی اور کارگو فلائٹس پر نہیں ہوگا۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویزن کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس سے ڈومیسٹک پروازوں کو دو اپریل تک منسوخ کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے نے کورونا وائرس کے پیش نظر اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس ضمن میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق آج رات 8 بجے سے 28 مارچ تک ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں