گلگت بلتستان میں 14 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

گلگت بلتستان میں 14 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

گلگت بلتستان: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر گلگت بلتستان میں آئندہ 14 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام پاکستانی مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں گے،جنرل باجوہ

ہم نیوز کے مطابق کمشنرگلگت ڈویژن عثمان احمد کا کہنا ہے کہ پورے ڈویژن میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا اور یہ آئندہ 14 روز تک برقرار رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ بین الاضلاع آمد ورفت پرمکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی آمد ورفت کم کرنے کے لیے پٹرول پمپوں کو آج سیل کردیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے مطابق آئندہ 14 روز کے لیے بینکوں کو بھی مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔

کورونا: سندھ میں لاک ڈاؤن 12/12 گھنٹوں میں تقسیم

ڈپٹی کمشنرگلگت نویداحمد کا کہنا ہے کہ دو افراد کے اکھٹے چلنے پر پابندی ہو گی جب کہ گلگت ڈویژن میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسکردو میں ایمرجنسی کی صورت میں ایک شخص کو گھر سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ عوامی اجتماعات اور ثقافتی و سماجی اجتماعات کے انعقاد پر مکمل پابندی ہے۔

کورونا، پاکستان میں تمام ڈومیسٹک پروازیں بھی منسوخ

سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق کسی بھی سرکاری یا نجی عمارت کے سامنے لوگوں کے اکھٹا ہونے پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں