کورونا: اسلام آباد کے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان

اسلام آباد: 2 یونیورسٹیوں میں کورونا کیسز آنے پر مختلف شعبے سیل

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو جزوی طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر کو جزوری طور پرلاک ڈاؤن کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

کورونا، پاکستان میں تمام ڈومیسٹک پروازیں بھی منسوخ

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پبلک دفاتر صبح دس سے شام چار بجے تک کھلے رہیں گے۔

سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔

تمام پاکستانی مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں گے،جنرل باجوہ

ہم نیوز کے مطابق میٹرو بس سروس صبح ساڑھے آٹھ سے ساڑھے دس اور دوپہر تین سے ساڑھے پانچ بجے تک کے درمیانی عرصے میں چلے گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق میٹرو بس میں سفر کے دوران مسافروں کو ایک سیٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق اسپتالوں کی او پی ڈیز معطل کردی گئی ہیں لیکن ایمرجنسی میں کام ہوگا جب کہ شہر میں اجتماعات پرمکمل پابندی عائد ہے۔

کورونا: سندھ میں لاک ڈاؤن 12/12 گھنٹوں میں تقسیم

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں