کورونا سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں، ظفرمرزا

کورونا: پاکستان میں اموات کی شرح 1.4 ہے، ظفر مرزا

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت سخت اور بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔

کورونا: اسلام آباد کے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان

ہم نیوزکے مطابق انہوں نے یہ بات پمز اسپتال کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پمز کے دورے کا مقصد گزشتہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

کورونا کے حوالے سے ہونے والی کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ظفرمرزا

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق ضروری فیصلوں کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ایک سوال پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے کل تک مزید 20 بیڈز تیار ہو جائیں گے جب کہ آئندہ چند روز کے اندر مزید 50 بیڈز کی اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی۔

کورونا، پاکستان میں تمام ڈومیسٹک پروازیں بھی منسوخ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ عوام کو تحفظ دینے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے۔


متعلقہ خبریں