پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پٹرول 15 روپے سستا


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاشی پیکج کے تحت وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 96 روپے60 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے جبکہ  مٹی کے تیل کی نئی قیمت 77روپے 45 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں