کورونا: 196 ممالک میں پھیل گیا،18 ہزار 595 انسان جان سے گئے

راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 92 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: دنیا بھر میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس نے 18 ہزار 595 انسانی زندگیوں کے چراغ گل کردیے ہیں۔

کورونا، پاکستان میں تمام ڈومیسٹک پروازیں بھی منسوخ

ہم نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ 196 ممالک کو اپنی جکڑ بندیوں میں لینے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ 17 ہزار 348 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں ایک لاکھ آٹھ ہزار300 ایسے افراد بھی ہیں جنہوں نے اپنے جسم کے طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت اس مہلک مرض کے جرثومے کو شکست سے بھی دوچار کیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک اٹلی میں چھ ہزار820، چین میں تین ہزار277، اسپین میں دو ہزار 800، امریکہ میں 684 ، جرمنی میں 157 ، ایران میں 1934 اور فرانس میں 1100 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

کورونا: پولیس نے خاوند کو گرفتار کرلیا، فیشن ڈیزائنر ماریہ بی

ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا میں 120، سوئٹزرلینڈ میں 122، برطانیہ میں 422، نیدرلینڈ میں 276، آسٹریا میں 28، بیلجیم میں 122، ناروے میں 12، سوئیڈن میں 36 اور ڈنمارک میں 32 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کینیڈا میں 25، پرتگال میں 33، ملائیشیا میں 16، برازیل میں 34، آسٹریلیا میں آٹھ، جاپان میں 43، ترکی میں 44، اسرائیل میں تین، آئرلینڈ میں چھ، پولینڈ میں دس اور یونان میں بھی دس ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سات، انڈونیشیا میں 55، سنگاپور میں دو، بھارت میں دس، پیرو میں سات، بحرین میں تین، فلپائن میں 33، روس میں ایک، مصر میں 19 اور ہانگ کانگ میں چار افراد نے اپنی جان کی بازی ہاری ہے۔

کورونا وائرس: بھارت میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا وائرس اب تک لبنان میں چار، عراق میں 23، کروشیا میں ایک ، میکسیکو میں چار، بلغاریہ میں تین، ارجنٹینا میں چار، تائیوان میں دو، متحدہ عرب امارات میں دو، الجیریا میں 17، ہنگری میں سات، تیونس میں تین اور یو کرائن میں تین افراد کی فانی زندگیوں کے خاتمے کا سبب بنا ہے۔


متعلقہ خبریں