کوروناوائرس کے سبب دنیا میں 20 ہزار سے زائد اموات

کورونا وائرس

فائل فوٹو


کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں 20 ہزار 867 افراد ہلاک اور چار لاکھ باسٹھ ہزار چار سو سے زائد متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ  تیرہ ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔

عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دی ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکہ کوروا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے جہاں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو اٹھائیس افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتیں 908 ہوگئی ہیں اور چونسٹھ ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے صدرلارنس اور ان کی اہلیہ میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اٹلی میں مہلک وائرس سے چوبیس گھنٹے میں مزید 683  افراد ہلاک ہوئے اور پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اٹلی میں وائرس کے سبب سات ہزارپانچ سو بیس  افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسپین میں چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید 454 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد تین ہزار 445  ہوگئی ہے جب کہ 47  ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

 


متعلقہ خبریں