ووہان میں آٹھ اپریل کو لاک ڈاؤن ختم کرنےکا فیصلہ

ووہان میں آٹھ اپریل کو لاک ڈاؤن ختم کرنےکا فیصلہ

فائل فوٹو


کورنا وائرس سے متاثر ہونے والے چین کے صوبے ووہان میں آٹھ اپریل کو لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے گا۔

چینی حکام کے مطابق پانچ روز سے صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جب کہ صوبہ ہوبے سے صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ووہان میں لگے کارمینوفیکچرنگ پلانٹ کو بھی کام کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم ملازمین نے ایک دوسرے سے 2میٹر کا فاصلہ برقرار رکھ رہے ہیں۔ کارپلانٹ کو2ماہ کے سخت ترین لاک ڈاوَن کے بعد کام کی اجازت ملی ہے۔

خیال رہے کہ کوروناوائرس چین کے صوبے ووہان سے پھیلنا شروع ہوا تھا اور اس وائرس کے سبب اب تک دنیا بھر میں 18 ہزار 900 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ چار لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ چین میں کورونا وائرس سے 3281 افراد ہلاک ہوئے اور81281 متاثر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے چار لاکھ  بائیس ہزار مریض ، مہلک وائرس اٹھارہ ہزار آٹھ سو  سے زائد جانیں نگل گیا، ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی

اٹلی میں مہلک وائرس سے چھ ہزار آٹھ سو، اسپین دوہزار نوسو اکانوے، فرانس میں گیارہ سو، ہالینڈ میں دو سو چھہتر، جرمنی میں ایک سو ستاون، سوئٹزرلینڈ میں ایک سو بائیس، برطانیہ چار سو بائیس اور امریکہ میں سات سو انسٹھ  افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں