پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی، 1025 متاثر

پاکستان میں کورونا سے 168 افراد جاں بحق،8ہزار348متاثر

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1025 ہوگئی جبکہ مہلک مرض سے اب تک آٹھ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ویب سائٹ covid.gov.pk پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 413، پنجاب میں 312، بلوچستان میں 119، خیبر پختون خوا میں 78، گلگت بلتستان میں 84، اسلام آباد میں 16 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔

کورونا کے اب تک 21 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ پانچ کی حالت تشویش ناک اور 8 افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ ووہان میں آٹھ اپریل کو لاک ڈاؤن ختم کرنےکا فیصلہ

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں اٹھارہ ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک اور چار لاکھ بائیس ہزار متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔

عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دی ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکہ کوروا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے جہاں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید دوسو چھ افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتیں سات سو انسٹھ ہوگئی ہیں اور چون ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے صدرلارنس اور ان کی اہلیہ میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اٹلی میں مہلک وائرس سے چوبیس گھنٹے میں مزید سات سو تینتالیس افراد ہلاک ہوئے اور پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اٹلی میں وائرس کے سبب چھ ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسپین میں چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید چھ سو اسی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد دوہزار نوسو اکانوےہوگئی ہے جب کہ بیالیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں