مہنگی ترین گاڑی کی سالگرہ کے موقع پر برف پر 45 ہزار قدم چل کر لوگو بنایا گیا

مہنگی ترین گاڑی کی سالگرہ کے موقع پر 45 ہزار قدم چل کر لوگو بنایا گیا

دنیا کی مہنگی ترین گاڑی کی 50 ویں سالگرہ پر آرٹسٹ نے 45 ہزار قدم چل کر برف پر لوگو بنایا۔

آرٹسٹ نے سویڈن میں کمپنی کی 50 ویں سالگرہ پر 53 ہزار اسکوائر میٹر لوگو بنایا۔ مشہور و معروف برف فنکار سائمن بیک نے 50 ویں سالگرہ کا لوگو 45 ہزار سے زیادہ قدموں پر چل کر بنایا تھا۔

جہاں 260 میٹر چوڑا ٹیسٹ ٹریک بھی بنا ہوا ہے جہاں کمپنی کی آنئدہ آنے والی گاڑیوں کی جانچ کی جاتی ہے۔ کمپنی اپنے مخصوص ماڈلز کی نئی گاڑیوں کی جانچ کے لیے برف سے بنے ٹریک کا ہی استعمال کرتی ہیں۔

لوگو بناتے وقت برف فنکار سائمن بیک کے ساتھ کمپنی کی چار گاڑیاں بھی موجود تھیں جن سے لوگو کا بیرونی دائرہ بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں