کورونا: پشاور پولیس نے چینی طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کر لئے


پشاور پولیس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چینی طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق سوٹ سر، پاؤں، ہاتھوں سمیت پورے جسم کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔

سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کے مطابق ابتدائی طور پر 100سوٹ تیار کیے گئے ہیں جو قرنطینہ میں فرائض انجام دینے والے اہلکار استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 972 ہوگئی

سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ دوران پور قرنطینہ میں تفتان بارڈر سے آنے والے زائرین کو رکھا گیا ہے۔

ضلع بھر کے قرنطینہ سینٹرز میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے لیے بھی 400 سوٹ تیار کیے جائیں گے۔

محمد علی گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی پروٹیکشن سوٹ، پولیس لائن کے انٹری پوائنٹس، لاک ڈاؤن والے علاقوں اور مخصوص چیک پوائنٹس پر موجود اہلکاروں کو دیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں