کورونا، شہباز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس بلا لیا


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس آج بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق نون لیگ کے تمام قومی، صوبائی اسمبلی، سینیٹ اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اجلاس میں شریک ہونگے۔

اجلاس میں کورونا وبا کی وجہ سے ملک کو درپیش صورتحال پر غور کیاجائے گا جو کہ ویڈیو لنک کے ذریعے دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد شہباز شریف لندن سے کچھ روز قبل وطن واپس پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ

وطن واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے حوالے سے لندن گئے تھے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دل کا علاج ہونا ابھی باقی ہے، ان کا معالج چھٹیوں پر گیا تھا تاہم اب واپس آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دل کا علاج ضروری ہے، ان کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔

دوسری جانب اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں  اور  گھر پر رہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ احتیاط کریں تاکہ کوئی اس بیماری سے اپنے پیاروں سے جدا نہ ہو۔


متعلقہ خبریں