بینک صارفین کیلئے خصوصی ہدایات جاری


کورونا وائرس کی بد ترین صورتحال کے باوجود اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے نجی بینکوں نے  اپنی تمام برانچیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور صارفین کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے صارفین اور بینک عملے کے دوران کم سے کم رابطے کے حوالے سے درج ذیل احتیاطی تدابیر تجویز کی ہیں۔

صارفین بینک برانچ سے کم سے کم رابطہ کریں اور اپنی بینکنگ ضروریات کیلئے متبادل ڈیلوری ذرائع(ADCs) مثلاََ اے ٹی ایم، انٹرنیٹ بینکنگ اور موبائل بینکنگ استعمال کریں۔

اسکرین شاٹ

متبادل ڈیلوری ذرائع(ADCs) استعمال کریں کیوںکہ بینک کے ذرائع لین دین سے کرنسی نوٹ وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

بینک میں عملے سے رابطے کے دوران ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

صارفین بینک سہولیات اور اے ٹی ایم استعمال کرنے کے بعد ہاتھ دھوئیں یا سینیٹائزر استعمال کریں۔

اگر آپ میں بخار یا کھانسی کی علامات ہیں تو برائے مہربانی بینک برانچ جانے سے گریز کریں۔


متعلقہ خبریں