پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ

فوٹو: فائل


کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کر دیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے کمی آٹے میں نمک کے برابر ہے کیونکہ عالمی منڈیوں میں قیمت نصف سے زائد فیصد تک گر چکی ہے۔

گڈر ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم ازکم 40 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی جائے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت ہر وقت عوام کے لیے سوچتی ہے، فردوس عاشق

واضح رہے ملک بھر میں مہلک وبا کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف اقدام اٹھائے گئے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی فی لیٹر 15 روپے کمی کا اعلان کیا تاہم اب گڈز ٹرانسپورٹز کی جانب سے 40 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں