کورونا وائرس: بار کونسل نے وکلا کو عدالتوں میں پیش ہونے سے روک دیا

فائل فوٹو


اسلام آباد بارکونسل نے وکلاکو 5 اپریل تک عدالتوں میں پیش ہونے سے روک دیا ہے۔

اعلامیے کے ذریعے وکلا کو مطلع کیا گیا ہے کہ بارکونسل کوروناوائرس سے بچاؤ کے پیش نظر پانچ اپریل تک بند رہے گی۔

وکلاغیرمعمولی نوعیت کے کیسز کے علاوہ عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔ بارکونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اہم نوعیت کے کیسز میں پیشی کے دوران وکلااحتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کو بھی احتیاطی تدابیر کو اپنانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد100 ہو چکی ہے اور سات افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ حکومت نے پورے ملک میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے اور لوگوں  کو گھر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ویب سائٹ covid.gov.pk پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115، خیبر پختون خوا میں 78، گلگت بلتستان میں 81، اسلام آباد میں 16 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

 


متعلقہ خبریں