لاہور: ایل پی جی ٹینکر میں آتشزدگی سے سات افراد زخمی


لاہور کے علاقے شاہدرہ موڑ پر ایل پی جی ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ٹریفک وارڈن سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔

لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں سیلنڈر پھٹ جانے کے باعث پاس کھڑے گیس ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

مزید پڑھیں: لاہور: رکشے میں بم دھماکے سے 10 افراد زخمی

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی موٹرسائیکل اور کار پارکنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کی پندرہ گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

آتشزدگی کے باعث خاتون سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلی نے واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کر دیں۔


متعلقہ خبریں