5 ہزار کارکنوں کو کورونا سے نمٹنے کیلئے تربیت دے رہے ہیں، ابرار الحق

5 ہزار کارکنوں کو کورونا سے نمٹنے کیلئے تربیت دے رہے ہیں، ابرار الحق

اسلام آباد: چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے کہا ہے کہ 5 ہزار کارکنوں کو کورونا سے نمٹنے کے لیے تربیت دے رہے ہیں۔

چیئرمین ہلال احمر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے عوام فوراً اپنی حکومت کی بات مان لیتے ہیں مگر پاکستان کی عوام میں آگاہی کی کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘کورونا کا ایک مریض 59 ہزار کو متاثر کرسکتا ہے’

ابرار الحق کا کہنا ہے کہ ہلال احمرنے قرنطینہ سینٹر قائم کیے اور آگاہی مہم چلائی، ہلال احمر نے رضاکار مہم بھی شروع کی جس کا بہت موثر جواب آیا۔

چیئرمین ہلا احمر پاکستان نے کہا کہ بڑی تعداد میں نوجوان رضاکار مہم کا حصہ بن رہے ہیں، ہمیں درپیش اصل چیلنج رضاکاروں کے لیے پلان مرتب کرنا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1000 ہوگئی ہے جبکہ مہلک مرض سے اب تک سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ  بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1000 ہوگئی

کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ویب سائٹ covid.gov.pk پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115، خیبر پختون خوا میں 78، گلگت بلتستان میں 81، اسلام آباد میں 16 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پنجاب میں پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں