چین سے سرجیکل ماسک کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ماہرین نے فیس ماسک کو لازمی قرار دے دیا

بیجنگ: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے این 95 سرجیکل ماسک کی بڑی کھیپ چین سے پاکستان پہنچا دی گئی۔

چینی سفارتخانے کے مطابق چین ہر مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ چین سے روانہ کیے گئے ماسک علی بابا فاوَنڈیشن کی جانب سے عطیہ کیے گئے ہیں۔

چین سے روانہ کیا گیا طیارہ این 95 سرجیکل ماسک اور میڈیکل کا دیگر سامان لے کر پاکستان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 100 سے بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں 5 ہزار کارکنوں کو کورونا سے نمٹنے کیلئے تربیت دے رہے ہیں، ابرار الحق

چین دنیا کا پہلا ملک تھا جہاں سے یہ مہلک وبا شروع ہوئی اور چین کا علاقہ ووہان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تاہم اب چین نے اس وبائی مرض پر قابو پالیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ بڑی حد تک رک گیا ہے۔


متعلقہ خبریں