کورونا کےباعث جونیئر ہاکی ایشیا کپ2020ملتوی

فائل فوٹو


بنگلہ دیش نے کورونا وائرس کے باعث رواں سال4 سے14جون تک ڈھاکا میں ہونے والا جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ ملتوی کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش ہاکی حکام کا کہنا ہے کہ ا س وقت جو صورت حال ہے اس میں اس ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہیں اس ٹورنامنٹ کو ملتوی کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری مومن الحق کے مطابق ہماری تیاری مکمل ہےمگر موجودہ حالات میں فیڈریشن کی تمام سر گرمیاں معطل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد مہمان کھلاڑیوں کے ایکری ڈیشن اور ویزے کا عمل ہوگا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایونٹ کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں