اسلام آباد سے بھاگنے والا کورونا کا مریض نواب شاہ سے پکڑا گیا

پشاور: طبی عملہ کورونا کا نشانہ بننے لگا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھاگنے والا کورونا وائرس کا مریض صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ سے پکڑا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق مریض اسلام آباد کے قرنطینہ سینٹر سے بھاگ کر ٹرین کے ذریعے فرار ہوگیا تھا تاہم اسے موبائل کی لوکیشن سے ٹریس کرلیا گیا۔

مریض کو نواب شاہ کےقریب آف لوڈ کر کے متعلقہ قرنطینہ سنٹر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کوروناوائرس کے سبب دنیا میں18ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے پاکستان کو بھی متاثر کیا ہے جبکہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں اب تک سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں اب تک 413 جبکہ اسلام آباد میں 16 کیسز سامنے آچکے ہیں،

وائرس کے باعث سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان، بلوچستان میں ایک، ایک جبکہ خیبر پختونخوا میں تین ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز