کورونا وائرس، پنجاب کابینہ کی بلوچستان حکومت کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کابینہ نے بلوچستان حکومت کی مدد کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بلوچستان حکومت نے زائرین کا کئی ہفتےخیال رکھا جو قابل تحسین ہے۔ پنجاب کابینہ نے بلوچستان حکومت کی مدد کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو مزید ضرورت پڑنے پر بھی ہم ہرطرح کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس کے باعث جعلی اکاؤنٹس کے مقدمات التوا کا شکار

واضح رہے کہ پاکستان بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور 1000 افراد سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ پاک ایران سرحد کے تفتان کے راستے بلوچستان میں بڑی تعداد زائرین کی پہنچ رہی ہے جن کے لیے بلوچستان حکومت کی جانب سے کیمپ لگایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں