کورونا وائرس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ کر لیا


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام عدالتوں کو یکطرفہ فیصلہ دینے سے روک دیا۔

کورونا وائرس کی ایمرجنسی کے پیش نظر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام عدالتوں کو فریق کی عدم حاضری پر یکطرفہ فیصلے دینے سے روک دیا۔

اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں عدم حاضری پر مقدمہ خارج بھی نہیں ہو گا جبکہ کسی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے میں مقرر وقت کی میعاد بھی ختم کر دی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، پنجاب کابینہ کی بلوچستان حکومت کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری ایمرجنسی ختم ہونے تک عدالتی پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے.


متعلقہ خبریں